78

SHO گڑھ کا تعارف کروانے والے مسلح افراد نے میاں بیوی کو اغواء کرلیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)SHOگڑھ اورپولیس اہلکاروں کا روپ دھارکر ملزمان مہمان آئی خاتون کو اغواء کر کے ڈیرے پر لے گئے’ زیادتی کا نشانہ بنایا’CPOکا نوٹس’مقدمہ درج’تفصیل کے مطابق گڑھ فتح شاہ کے احمد یار نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ رمشا بی بی کے ساتھ رشتے دار مزمل حسین اوردوست عبدالرزاق کے گھر ٹھٹھہ بیگ کھڈیاں میں مہمان آئے ہوئے تھے’رات بارہ بجے کے قریب ملزمان پولیس وردیوں میں ملبوس آگئے اورایک ملزم نے خود کو SHOگڑھ ظاہر کیا’سیاہ رنگ کی کارپرپولیس وردیوں میں آنیوالے مسلح ملزمان نے شاہد ولد غلام مرتضیٰ سکنہ 620گ ب’میاں خاں ولد یعقوب سکنہ 263گ ب وغیرہ گھر میں داخل ہوکر میری اہلیہ اورمجھے کار میں ڈال کر میاں خاں کی حویلی لے گئے’جہاں ملزمان نے میری اہلیہ رمشا بی بی کوگینگ ریپ کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے پاس موجود موبائل فون اوپو مالیت 50ہزار اورویوومالیت 25ہزار’2عدد طلائی بالیاں’ایک عدد انگوٹھی چھین لی اورصبح مشتاق چوک پھینک کر فرار ہوگئے’پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔سٹی پولیس آفیسرسید خالد محمود ہمدانی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی’ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں