T کیش کارڈ کے حصول کیلئے1لاکھ30ہزار درخواستیں موصول

لاہور(بیورو چیف)میٹرو بس،اورنج لائن، اسپیڈو اورای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفرممکن ہو گا،صوبہ بھر سے ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے1لاکھ30ہزارسیزائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کوثر خان کے مطابق ابتک 66ہزارسے زائدشہریوں کو ٹی کیش کارڈموصول ہو چکے، ٹی کیش کارڈ سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ، آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔سی ای او کے مطابق ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی ممکن ہو گی،ٹی کیش کارڈ بطور ڈیبٹ کارڈ روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابل استعمال ہو گا۔ٹی کیش کارڈ کا اجرا ء اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائے گا،شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں