THQہسپتال میں مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)کمالیہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اہم اصلاحاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صحت عامہ کے ویڑن اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی نگرانی میں ہسپتال میں مریضوں کے لیے سہولتوں میں نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت خصوصی درخواست پر ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے ایک ہزار انسولین فراہم کی گئی۔ اس اقدام کی بدولت کمالیہ کی تاریخ میں پہلی بار 160 شوگر کے مریضوں کو مفت انسولین فراہم کی گئی ہے۔ مزید برآں، شوگر کے مریضوں کو سہولت دینے کے لیے ٹوکن سسٹم ختم کر دیا گیا ہے، جس سے انہیں بار بار ہسپتال کے چکر لگانے کی زحمت سے نجات ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں