6

THQہسپتال کمالیہ کے مریضوں کی طبی سہولیات میں پیشرفت

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں مریضوں کو جدید اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معروف ڈونر ادارے کچن ٹائمز فوڈ کی جانب سے ہسپتال کو جدید وین ڈیٹیکٹر مشین عطیہ کی گئی ہے، جو بالخصوص بچوں اور ایمرجنسی مریضوں کے علاج میں معاون ثابت ہوگی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عارف عدیل نے بتایا کہ یہ جدید مشین ان مریضوں میں جہاں رگ تلاش کرنا مشکل ہو، فوری طور پر وین کی نشاندہی کر کے انجیکشن، کینولا اور بلڈ سیمپل لینے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کم تکلیف دہ بناتی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ سہولت بچوں، موٹے افراد، کم بلڈ پریشر اور ڈی ہائیڈریشن کے شکار مریضوں کے علاج میں خصوصی مدد فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں