22

UAEکیساتھ دوستی مزید مضبوط ہو گی

اسلام آباد (بیوروچیف ) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے تاجروں پر ز و ردیا ہے کہ پاکستان میں موجود بے پناہ مواقع سے استفادہ کریں، پاکستان 22 کروڑ سے زائد آبادی کی مارکیٹ ہے جہاں توانائی، انفراسٹرکچر، ای کامرس، زرعی صنعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ان کے منتظر ہیں۔خلیج ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 22۔2021 کے دوران 25.40 فیصد اضافہ کے ساتھ 10 ارب 60 کروڑ ڈالر تھا تاہم دوطرفہ تجارت کی یہ سطح اب بھی دونوں ممالک کے تعلقات کی صحیح عکاس نہیں ہے، ہم اپنے موجودہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے اقتصادی تعلقات کو بہترین سیاسی تعلقات کے مساوی لے جانے کیلئے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں