UPچرچ ملکھانوالہ کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)UPچرچ ملکھانوالہ کے زیراہتمام گزشتہ روزکرسمس کی پروقارتقریب کااہتمام کیاگیاجس کے مہمان خصوصی ٹکٹ این اے99میاں قاسم فاروق ‘مزمل سعیدباجوہ ‘میاں شاہد’حاجی سعود چیمہ ود یگر تھے تقریب میں ماسٹر زکااللہ چیمہ،علی عبداللہ باجوہ،پاسٹر سہیل مسیح،پاسٹر یعقوب مسیح،ایلڈر طارق مسیح،ایلڈربابر مسیح،ایلڈر اسحاق مسیح،ارشاد مٹھو مسیح،کاشف مسیح،جیمس مسیح،امجد مسیح،شمعون مسیح ودیگراہلیان علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پرمہمان خصوصی میاں قاسم فاروق ‘مزمل سعیدباجوہ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کرسمس کا تہوار پوری دنیا میں عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت ایک معجزہ ہے ،حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے تاقیامت مشعلِ راہ ہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلہ رحمی، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس دیا اور کسی بھی مذہب کے ماننے والے انحراف نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مٹی ہی ہمارا سب سے بڑا رشتہ ہے، جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں