کراچی(شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے پہلی بار اپنی طلاق پر لب کشائی کی ہے۔ثانیہ سعید کی شادی مشہور ڈائریکٹر شاہد شفاعت سے ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی، سینئر اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ ہی نجی رکھا اور اس پر بات کرنے سے گزیر کیا۔اب حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنی طلاق کا بتایا۔ ثانیہ سعید نے بتایا کہ میری میرے شوہر سے بچپن سے دوستی تھی
