43

سرگودھا’ سرکاری کالجز کے مابین کالجیٹ گیمز کا افتتاح

سرگودہا (بیوروچیف) ضلع بھر کے طالبات کے سرکاری کالجز کے مابین انٹر کالجیٹ گیمز 2023 کا افتتاح ہو گیا ۔ افتتاحی تقریب گور نمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین چاندنی چو ک پر منعقد ہو ئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ا یڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محسن صلاح الدین تھے ۔ ر نگا رنگ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز سرگودہاسرفراز گجر ‘ ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر ‘ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر محسن عباس ‘ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابوالحسن نقوی ‘ پرنسپل ڈاکٹر سعیدہ جمشید اور ڈاکٹر رضوانہ مسعود سمیت اراکین کالج کونسل او رطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انٹر کالجیٹ گیمز میں ضلع بھر کے سرکاری طالبات کے کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کے مابین بیڈمنٹن ‘ اتھلیکٹس ‘ کرکٹ ‘ والی بال سمیت دیگر مقابلہ جات کروائے جارہے ہیں ۔ مہمان خصوصی اے ڈی سی آر محسن صلاحی الدین نے طالبات سے حلف لیا اور کھیلوں کے انعقاد کو طالبات کیلئے مثبت سرگرمی قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں