9

ماموں کا نجن،FWMCکے ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) کوڑا کرکٹ اٹھانے والے قاتل ڈمپر نے 50سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جابحق،ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار مقدمہ درج’ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گائوں 556گ ب کے قریب ایف ڈبلیو ایم سی کے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دیہاتی نور ولد چمن کو کچل دیا موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ڈرائیور ڈمپر سمیت موقع سے فرار ہوگیا ورثا نے بنگلہ میں نعش رکھ کر احتجاج کیا پولیس کیجانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا پولیس تھانہ ماموں کانجن نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں