21

نیشنل T20 کپ’ ایبٹ آباد نے فیصل آباد ریجن کو ہرا دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے ایک میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے فیصل آباد ریجن کو شکست دے دی’ فیصل آباد ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز سکور کئے’ جواب میں ایبٹ آباد ریجن نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور میں عبور کر لیا’ کامران غلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے’ انہوں نے 63 سکور کئے اور آئوٹ نہیں ہوئے’ اس کے علاوہ خیام خان 64 رنز سکور کر کے نمایاں رہے’ اس سے قبل فیصل آباد ریجن کی پوری ٹیم 19.4 اوور میں 134 رنز سکور کئے تھے’ فیصل آباد ریجن کے محمد فیضان نے 43′ علی رضا نے 20 اور کپتان آصف علی نے 18 رنز سکور کئے’ فلڈ لائٹ میں ہونے والے اس میچ کو تماشائیوں کی کثیر تعداد نے دیکھا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بہترین بائولنگ’ بیٹنگ اور فیلڈنگ پر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے’ میچ کے موقع پر اقبال سٹیڈیم کے اندر اور باہر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں