اسلام آباد(بیوروچیف)پی ٹی آئی رہنما کی اسمبلی بچانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آئینی معاملہ ہے، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اس معاملے پر اب غور نہیں ہو سکتا۔وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے پہلے بھی تیار تھے، نوازشریف سمیت پارٹی کی اکثریت کی رائے تھی کہ عمران خان کو اسمبلیاں توڑنے دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن میں جائیں گے، بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی نے نوازشریف کو اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امید ہے نوازشریف پارٹی کی اپیل کو قبول کریں گے اور واپس آئیں گے، نوازشریف کا اپنا بھی واپس آنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن عام انتخابات کی تاریخ پر ہم سے بات کرے تو اسمبلی اب بھی بچ سکتی ہے، وزیراعلی اسمبلی توڑنے کی سمری واپس لے سکتے ہیں۔
63