2

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور صائم کی ترقی

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم اور صائم ایوب کی ترقی ہوگئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم، صائم ایوب اور ابرار احمد کی ترقی جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ٹی 20 بیٹرز رینکنگ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان 763 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں، بابر ایک درجہ ترقی کرکے 31ویں جبکہ صائم دو درجے بہتری کے بعد 35ویں نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 41ویں نمبر پر برقرار ہیں۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان دو درجے گر کر 494 پوائنٹس کے ساتھ 61 ویں نمبر پر ہیں۔ اوپنر فخر زمان تین درجے تنزلی کے ساتھ 69 ویں، مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز ایک درجے تنزلی کے ساتھ 84 ویں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث تین درجے تنزلی کے ساتھ 390 پوائنٹس کے ساتھ 95 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں