آج زندگی کے جس مقام پر ہوں یہ محنت کا نتیجہ ہے

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ طوبی انوار نے کہا ہے کہ آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں یہ ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔حال ہی میں جیو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے والی اداکارہ طوبی انوار نے کیرئیر سمیت ذاتی زندگی اور اس دوران سامنے آنے والے مختلف چیلنجز سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔طوبی نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق جواب میں کہا کہ زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا ہونے پر خاموش رہی لیکن اس وقت شاید کمزور تھی یا ذہنی طور تیار نہیں تھی یہی وجہ تھی کہ میں جواب نہیں دے سکی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم زندگی میں بعض اوقات لوگوں کی سوچ نہیں بدل سکتے، میرے نزدیک جب میر ی پوری زندگی دا پر لگی ہو تو ایسی صورتحال میں، میرے لیے میرا ذہنی سکون سب سے اہم تھا ، اس کے بعد ہی میں کسی تنقید کا جواب دیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں