فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور گردونواح میں آج صبح ہونے والی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار’ محکمہ واسا کا فیلڈ سٹاف بارشی پانی نکالنے میں متحرک’ فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی بند’ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آج صبح ہونے والی شدید آندھی کے بعد موسلادھار بارش ہونے سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی، سب سے زیادہ بارش گلفشاں کالونی میں 16ملی میٹر’ علامہ اقبال کالونی میں 15′ مدینہ ٹائون میں 14′ غلام محمد آباد میں 13′ ڈوگر بستی’ جیل روڈ پر 12ملی میٹر اور گلستان کالونی میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی پیشگی اطلاع پر ایم ڈی واسا ثاقب رضا کی ہدایت پر فیلڈ سٹاف اپنے مقررہ پوائنٹس پر موجود تھا اور بارش کے ساتھ ہی مین شاہراہوں’ چوراہوں سے بارشی پانی کے انخلاء کیلئے مشینری کو فنکشنل کر دیا گیا اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی کیساتھ فعال کر دیا اور نشیبی علاقوں سے بھی بارشی پانی کے نکاسی کیلئے واسا ٹیمیں متحرک’ تاہم فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔ تاہم آج ہونے والی بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔




