آپریشن بنیان مرصوص سے قوم خوشی سے سرشار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کی طرف سے آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازنے کا عمل قابل تحسین ہے۔آپریشن بنیان مرصو ص سے پوری قوم خوشی سے سرشار ہے اور یہ قوم کا حکومت پر اعتماد ہی ہے کہ جنرل عاصم منیر کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فیلڈمارشل کااعزاز دیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع خضدا ر میں آرمی پبلک سکول کی بس پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ اس دل سوز واقعہ نے پوری قوم کو غم میں مبتلاء کردیا ہے۔بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں