لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے پروٹوکول ڈیوٹی انجام دینے والے افسران اور ملازمین کیلئے مالی مراعات میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق سپیشل پروٹوکول الائونس میں 100فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد یہ الائونس بنیادی تنخواہ کے برابر دیا جائے گا۔یہ منظوری سیکرٹری اطلاعات و ثقافت (آئی اینڈ سی) کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر پنجاب کابینہ نے دی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پروٹوکول ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو بڑا ریلیف ملے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئیگی ۔ ذرائع کے مطابق سپیشل الائونسز میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائیگا۔




