مچھلی کی غیر قانونی تجارت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،فشریزترمیمی بل منظور

کراچی (بیورو چیف)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سندھ فشریز ترمیمی بل کی منظوری دے دی، جسکے بعد مچھلی کی غیر قانونی خرید و فروخت اورتجارت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق ماحولیاتی آلو د گی پھیلانے اور فیکٹری کا فضلہ پانی میں چھوڑنے پر بھی جرمانہ مقرر کیاگیا ہے، ماہی گیری نظام بہتر بنانے اورسمندری حیات کے تحفظ کیلئے قانون میں ترامیم کی گئیں۔سندھ فشریز ترمیمی بل کے تحت خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا، ترمیم کے مطابق بغیر لائسنس ماہی گیری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ممنوعہ جال کے استعمال اور غیر قانونی شکار پر جرمانے ہوں گے۔ترجمان گورنر سندھ نے کہا کہ ماہی گیری کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا، پروسیسنگ پلانٹ یا فیکٹری بغیر لائسنس چلانے پر 50ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں