احد رضا میر ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز

کراچی(شوبز نیوز)پاکستانی شوبز کے معروف اداکار احد رضا میر اور اداکارہ مایا علی ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔احد رضا میر اور مایا علی نے ڈراما سیریل ایک محبت اور میں ایک ساتھ کام کیا، جہاں دونوں کی سکرین کیمسٹری نے مداحوں کی توجہ حاصل کی، ڈرامے کے دوران سوشل میڈیا صارفین نے احد رضا میر کی جانب سے مایا علی کو پسند کیے جانے سے متعلق ماضی کی باتوں کو بھی دوبارہ موضوع بحث بنانا شروع کردیا۔حال ہی میں احد رضا میر نے اپنی سالگرہ اہل خانہ کے ہمراہ منائی، تاہم مداحوں کی توجہ تقریب کی تصاویر میں موجود ایک خاص تصویر نے حاصل کرلی۔اداکار نے سورج مکھی کے پھولوں کی تھیم کے ساتھ سالگرہ منائی، جبکہ ان کے پیچھے ایک دیوار پر زندگی کی مختلف یادگار تصاویر آویزاں تھیں، ان تصاویر میں مایا علی کے ساتھ ڈراما ایک محبت اور کا ایک منظر بھی شامل تھا۔مداحوں نے اس تصویر کو فوری طور پر نوٹس کیا اور اسے مایا علی کی جانب سے ڈرامے کے اختتام پر شیئر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں