لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکارہ ریما خان اپنی سالگرہ منائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریما خان 27 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز 1990 میں ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ”بلندی ”سے کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 200 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ بطور پروڈیوسر و ہدایتکارہ فلمیں بھی بنائیں۔ریما خان 2011 میں ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کرکے امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔




