لاہور (شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ زویا ناصر کی جانب سے عمر پوچھنے سے متعلق صارف پر برہم ہونے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔زویا ناصر نے حال ہی میں انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے کیریئر، خوبصورتی اور فٹنیس سمیت ان کی عمر سے متعلق بھی پوچھا گیا۔سوالوں کے دوران ایک مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے ان کی عمر سے متعلق اندازہ بھی لگایا، جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور ان کی جانب سے ناراض ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ 46برس کی لگتی ہیں، جس پرزویا ناصر نے اپنی عمر سے متعلق تکے لگانے والے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں کہا کہ انہوں نے نے انہیں 46سال کا کیوں کہا؟ جب کہ وہ تاحال 35 سال کی بھی نہیں ہوئیں۔
5