بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پا یا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیرٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خاںپاکستان پیپلز پارٹی ضلعی سینئر نائب صدر چوھد ر ی ناجی گجر نے کہا،بے لگام مہنگائی کی بدولت ہزاروں کارخا نو ں اور فیکٹریوں کی بندش سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے جسکا سد باب انتہائی ضروری ہے ۔ وفاقی حکومت پاکستانی مانچسٹر فیصل آبادمیں ٹیکسٹائل کے معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی بجلی و سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ پر فوری قابو پائے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے عمران خان نے قوم سے جھوٹ پر جھوٹ بولے ہیں عمران خان نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ سابق وفاقی وزیرٹیکسٹائل رانا فاروق سعید خاںپاکستان پیپلز پارٹی ضلعی سینئر نائب صدر چوھدری ناجی گجر نے کہا آج اگر نوجوانوں کا کوئی حقیقی لیڈر ہے تو اسکا نام بلاول بھٹو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں