لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ ہما علی معروف کاروباری شخصیت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ادکارہ ہما علی کی شادی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں، جن میں مہندی، بارات اور ولیمہ شامل تھے۔ شادی کی تقریبات میں اداکارہ کے اہلخانہ، دوست احباب اور ساتھی فنکاروں نے شرکت کی۔ شادی کے بعد ہما علی کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اداکارہ نے ازدواجی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا، جبکہ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے لیے خوشحال اور کامیاب ازدواجی زندگی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




