کراچی (شوبز نیوز) پاکستان اور بھارت کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف سینئر اداکارہ سلمیٰ آغا پاکستانی شہریت سے انکار کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔حال ہی میں سلمیٰ آغا نے پاکستانی شہریت سے انکار کیا تھا، بھارت میں بطور پاکستانی نژاد کے پہچان بنانے والی سینئر اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میرے پاس کبھی پاکستانی شہریت تھی ہی نہیں۔انہوں نے بتایا تھا کہ میرا پورا خاندان تقسمِ ہند کے بعد برطانیہ منتقل ہوگیا تھا۔




