ادویات کی قیمتوں میں کیا جانیوالا اضافہ واپس لیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ا نچارج سوشل میڈیا فیصل آباد و پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر شعبہ خواتین رخسانہ قمر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومتی اور بلیک مافیا کے ملی بھگت سے ہر ماہ بعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے ۔ ا د و یات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے کمر توڑ مہنگائی میں عوام پہلے ہی پریشان ہے ادویات مہنگی کرنے سے ڈرگ بلیک مافیا نے مریضوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ۔علی عدلیہ فوری نوٹس لے کر تنگ دست عوام کو ریلیف دلائے ۔لوگ در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںاعلی عدلیہ فوری ایکشن لے کر ڈرگ مافیا اورہسپتال انتظامیہ کی بے حسی پر نوٹس لیا جائے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی نااہلی سے کئی ادویات کی قیمتوں میں آئے روز بے جااضافہ تشویش ناک ہے سرکاری ہسپتالوں میں شو گر کے مریضوں کو انسولین اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں