ارشد ندیم ایک بار پھر جاپان میں جیولین تھرو مقابلوں کیلئے تیار

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے مایہ ناز اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔ان کے کوچ سلمان بٹ اور فزیو ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ارشد کی صحت اور کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد نہ صرف فٹ ہیں بلکہ اس بار بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کے مضبوط امیدوار ہیں۔ کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ ارشد کی فارم اور فٹنس مثالی ہے اور وہ ٹوکیو میں عالمی سطح پر ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کرنے کو تیار ہیں اور 17اور 18ستمبر کو ہونے والے جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔کوچ سلمان بٹ نے کہا، ہمیں پورا یقین ہے کہ ارشد ندیم پھر قوم کو فخر کا موقع دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں