اسحاق ڈار سے سینیگال کے وزیر خارجہ کاٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور سینیگال نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق منگل کو وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جاری تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں