اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش کیوں ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)تاجر راہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد نے نہتے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں من حیث القوم فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی پر بھرپور احتجاج کرنا چاہئے اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود اقوام متحدہ او آئی سی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کیونکر خاموش ہیں مسلم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں تاجر برادری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جنونیت دہشت گردی اور مظالم کی بھرپور مذمت کرتی ہے مظالم کی انتہا پر مسلم حکمرانوں کو اب اپنی خاموشی توڑ دینی چاہئے، ہمیں مظلوم اور محصور فلسطینی عوام کیساتھ ہر ممکن تعاون کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں