اسرائیل امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون ذوالفقار احمد شیخ نے غزہ میں اسرا ئیلی حملوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے اقوام متحدہ اور غیر ملکی امدادی کارکنان بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے عالم برادری کو فوری اس پر نوٹس لینا چاہیے۔ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی گزشتہ ماہ بھی خلاف ورزی کی تھی۔ اسرائیل طاقت کے نشے میں اتنا بے خوف ہو گیا ہے کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں کے دفتر پر حملہ کر دیاہے۔ اسرائیلی حملے میں چھ سے زائد غیر ملکی امدادی کارکنان زخمی ہوئے جبکہ ایک جاں بحق ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں