اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کررہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران منٹگمری بازار رجسٹرڈ کے صدر اور سپریم انجمن تاجران سٹی کے وائس چیئرمین حافظ طاہر جمیل میاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں کی شہادت، بے گناہ شہریوں پر بمباری، ہسپتالوں، مسجدوں اور سکولوں کو نشانہ بنانا ، انسانیت کی توہین ہے ۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے بلکہ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کا بھی مذاق اڑا رہا ہے۔ غزہ کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم ان کا بدلہ ضرور لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں