اسلامی ممالک کو وسیع دفاعی معاہدہ کرنا چاہیے

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر ساری دنیا متفق ہے، فوج بھیجنے کے معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے شہباز شریف کو غزہ پیس میں شمولیت کی دعوت اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مستقبل کے آگے جو بھی روڈ میپ تیار ہو گا، اس میں پاکستان کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ فلسطینی ریاست کا جو دو ریاستی حل موجود ہے، اس پر ساری دنیا متفق ہے، اللہ تعالی کی ذات کی طرف سے پاکستان کو ایک سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں