اس وقت کینسر نہیں مگر پوری طرح صحتمند نہیں ہوئی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ، ماڈل، پروڈیو سر و ہدایت کارہ انجلین ملک نے کہا ہے کہ اس وقت انہیں کینسر نہیں ہے، تاہم وہ مکمل طور پر کینسر فری نہیں ہوئی، ان کا علاج تاحال جاری ہے۔انجلین ملک نے پہلی بار اپنی بیماری پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ انہیں اوورین کینسر لاحق ہوا تھا۔ابتدائی طور پر اداکارہ نے فروری 2025 میں پہلی بار بتایا تھا کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور انہوں نے اپنا علاج شروع کروادیا۔اس وقت انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان میں کون سی کینسر کی تشخیص ہوئی اور اس کی نوعیت کیا ہے؟بعد ازاں اداکارہ نے اپنی سرجری اور کیموتھراپی سمیت دیگر علاج سے متعلق بھی بتایا تھا، ان کا علاج متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی اور ترکیہ میں ہوا، ابتدائی علاج انہوں نے پاکستان سے ہی کروایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں