25

الیکشن کے باعث نیوزی لینڈٹیم کے دورہ کا شیڈول تبدیل

لاہور(سپورٹس نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہو گیاہے ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈ نے تبدیلی پر اتفاق کر لیاہے ۔پاکستان کرکٹ بور ڈ کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ دورے میں پانچ ٹی ٹوینٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے لاہور آئے گی 14اپریل سے17اپریل تک ٹی ٹوینٹی کھیلے جائیں گے ، دو ٹی ٹوینٹی میچز اور ایک ون ڈے میچ 20 سے 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہو گا ، چار ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔پہلے شیڈول کے مطابق سیریز کا آغا ز کراچی سے ہونا تھا پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں طے تھا ، ونے ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل میں معاونت ملے گی ، لاہور میں ٹی ٹوینٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو ہوں گے ، راولپنڈی میں ٹی ٹوینٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ پہلا ون ڈے راولپنڈی میں 26 اپریل کو ہو گا ۔کراچی میں ون ڈے میچز 30اپریل ، 3، 5 اور 7 مئی کو ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں