الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کیلئے فنانس کارپوریشن کیساتھ معاہدہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سرمایہ کاری کے سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے الیکٹریکل وہیکلز (ای وی) کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے وزارت صنعت کی جانب سے بڑا اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کیلئے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار کیلئے پالیسی اور ریگولیشن میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں