امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اور بلاگ اپ ڈیٹس سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔84 سالہ امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دوری کی ڈاکٹروں کی سخت ہدایات کو قرار دیا، جنہوں نے اداکار کو مکمل اور پرسکون آرام کا مشورہ دیا ہے۔بالی ووڈ میگا اسٹار کے مداحوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کے ساتھ فی الحال رابطے اور بات چیت سے دوری کی ہدایت کی ہے۔مداحوں نے اس پر امیتابھ بچن کے اس اعلان پر تشویش ظاہر کی کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے طبی وقفے کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا ہے، اس کے باوجود ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔سوشل سائٹ ایکس پر میگا اسٹار نے اپنے مداحوں کو مذہبی تہوار کی مبارکباد دی اور باقاعدگی سے نہ لکھ پانے پر معذرت کی، ساتھ ہی انہوں نے بیماری یا طبی وقفے کی تفصیل بتانے کے بجائے ڈاکٹروں کی مکمل آرام اور بات چیت سے گریز کی ہدایات بھی بتادیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں