فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدر پولیس نے 3سال قبل اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا،16ستمبر2023کو تھانہ صدر کے علاقہ209ر۔ب بسم اللہ گارڈن کے قریب 29سالہ نوجوان کی نعش پڑی ملی، جس کے دونوں ہاتھ اور پائوں ٹخنوں سے بندھے ہوئے تھے اور گلے میں بھی رسہ بندھا ہوا تھا جس پر اے ایس آئی بابر خان نے نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ، بعد ازاں مقتول کی شناخت معتشم سے نام سے ہوئی، ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ لواحقین سے پوچھ گچھ کی تو ملزم عبدالجبار دوران تفتیش لواحقین کے ساتھ رہا اور شک پڑنے پر عبدالجبار کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس کا معتشم کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا اس نے طیش میں آ کرمعتشم کو گلے میں رسہ ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا ، ایس ایچ او نے دوست کے قاتل عبدالجبار کو گرفتار کر گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا سی پی او نے اندھار قتل ٹریس کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی اور اس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔




