3

انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ڈویژنل انتظامیہ کی ترجیح ہے،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پربلند وبالا عمارا ت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے شیخوپورہ روڈ پر میثاق المال امتیاز مارٹ کا دورہ کیا اوربیسمنٹس میں جاکر آگ بجھا نے والے آلات کی دستیابی،ان کی تاریخ تنسیخ اور فعال ہونے کا جائزہ لیا۔انہوں نے شاپنگ مال میں ہنگامی راستے موجود نہ ہونے پرانتظامیہ کو دو روز میں اقدامات مکمل کرنے کی تاکید کی۔کمشنر نے مال میں تاحال موک ایکسرسائز نہ کرنے اور موقع پر سٹاف سے بھی تصدیق کے بعدکڑی وارننگ جاری اور سٹاف کو حفاظتی انتظامات سے آگاہی کے لئے فوری طور پر موک ایکسرسائز کرانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ترجیح ہے۔آگ بجھانے والے آلات فعال،واٹر سپرنکلنگ فنکشنل ہونے چاہیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں ہائی رائز بلڈنگز میں فائر سیفٹی اقدامات کو اے کیٹگری میں لانا ہے جہاں تمام تر آلات فعال،ایمرجنسی ایگزٹ سمیت دیگر اقدامات سو فیصد ہوں اس ضمن میں ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے روزانہ کی بنیاد پر سرگرم عمل ہیں۔دریں اثنائ۔ فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مخیر گروپ کی معاونت سے شہر اور تحصیلوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی پلاننگ کی گئی۔کمشنر نے کہا کہ تحصیل سمندری، تاندلیانوالہ،جڑانوالہ اور چک جھمرہ میں 2/2جبکہ شہر میں 12نئے پلانٹس لگائے جائیں گے۔انہوں نے صاف پانی اتھارٹی کو سائٹس کی نشاندہی کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں