انسان دنیاوی زندگی کی لذت میں کھو چکا

کمالیہ(نامہ نگار)اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے مرکزی جنرل سیکرٹری الحاج نواز قادری دربار سلطان محمد باھو رحمتہ اللہ کی اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے کمالیہ یونٹ میں آمد اس موقع پر آپ نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ آج کا انسان دنیاوی زندگی کی لذت میں کھو چکا ھے اور اپنے آپ کی پہچان نہیں کر پا رھا جبکہ انسان کا دنیا میں آنے کا مقصد کچھ اور ھے ھم انسان کو سمجھ ھی نہیں پائے انسان کیا ھے ؟انسان وہ اشرف المخلوقات مخلوق ھے جو تمام مخلوقات میں افضل ھے ھم نے انسان کو گندے نطفے سے جوڑ کر انسان کی تزلیل کرتے ھیں حالانکہ انسان کو اللہ پاک نے اپنا نائب بنا کر دنیا میں بھیجا ھے انسان کی پہچان کرنے سے ھی رب کی پہچان کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں