انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کیلئے کوششیں کی جائیں

چنیوٹ)نامہ نگار(ضلع میں 26مئی سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو کے ضروری ا نتظا ما ت مکمل ہیں۔پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے2 لاکھ 97 ہزار 122 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گی جس کیلئے مجموعی طور پر 1467ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور کہا ہیکہ آئندہ انسداد پولیو مہم کو سوفیصد کامیاب بنانے کیلئے سر تو ڑ کوششیں کی جائیں اور سابقہ مہم کی خامیوں کا ازالہ ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ اتھارٹی کو مائیکروپلاننگ کے مطابق مہم پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلاکر قومی ذمہ د اری پوری جبکہ گھر گھر آنیوالی ٹیموں سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں