انوشکا شیٹی کا سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان

نئی دہلی (شوبز نیوز) جنوبی بھارت کی فلمی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف فلم اسٹار انوشکا شیٹی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایکس اکائونٹ پر تیلگو اور تامل فلموں کی 44 سالہ شہرت یافتہ اداکارہ نے بتایا کہ بس تھوڑا سا وقفہ لینے جا رہی ہوں تاکہ دنیا سے دوبارہ جڑ سکوں اور اسکرولنگ سے دور اپنے کام پر توجہ دے سکوں۔ ایک کاغذ پر تحریر اس پوسٹ میں انہوںنے کہا کہ نیلی روشنی کو موم بتی کی روشنی سے بدل رہی ہوں۔ سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے بریک لیا تاکہ دنیا سے دوبارہ رابط قائم کر سکوں جہاں سے ہم سب نے آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں