انوشے اشرف کی نادیہ خان پر طنزیہ تنقید

لاہور(شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان انوشے اشرف کی جانب سے معروف ٹی وی ہوسٹ و اداکارہ نادیہ خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔انوشے اشرف(جو میوزک چینلز پر وی جے کے طور پر شہرت حاصل کر چکی ہیں)کا شمار پاکستان کی ابتدائی وی جیز میں ہوتا ہے، وہ موسیقی، ٹرینڈنگ موضوعات اور دلچسپ گفتگو کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرتی رہی ہیں، اس کے علاوہ انوشے اشرف چنار گھاٹی، صحرا میں سفر اور ٹوپی جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ چائے، ٹوسٹ اور ہوسٹ جیسے ٹی وی شوز کی میزبانی کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔حال ہی میں انوشے اشرف نے ایف ایچ ایم کے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر ان کے انداز پر طنز کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں