2

انڈر 19 ورلڈ کپ’ ICC کا ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان’ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

کولمبو (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا جس میں پاکستان کے فاسٹ بالر علی رضا کو بھی شامل کیا گیا۔یہ ٹیم ایسے 12 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ٹیم کی قیادت انگلینڈ کے کپتان تھامس ریو کر رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ انگلش کھلاڑی مینی لمسڈن اور بین مائس بھی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے فاتح بھارت کے تین کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں جن میں نوجوان اسٹار ویبھاو سوریا وشنی بھی شامل ہیں، جنہوں نے فائنل میں 80 گیندوں پر زبردست 175 رنز بنائے۔علی رضا واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں حاصل کیں جن کی اوسط 13.92 رہی جو پاکستان کی جانب سے شاندار کارکردگی قرار دی گئی۔ ٹورنامنٹ ٹیم کا انتخاب ایک تجربہ کار پینل نے کیا۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ (12 کھلاڑی):ویبھاو سوریا وشنی، ویران چامودیتھا، فیصل خان شینوزادہ، تھامس ریو (کپتان/وکٹ کیپر)، اولیور پیک، بین مائس، کانشک چوہان،نورستانی عمرزئی، ویٹل لاوز، علی رضا، مینی لمسڈن، ہینل پٹیل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں