انڈر15 بیس بال ٹورنا منٹ میں پاکستان کو شکست

کوریا (سپورٹس نیوز) انڈر 15بیس بال ایشیا کپ میں پاکستان کو دوسری شکست ہوگئی ۔پاکستان کو کوریا نے بیس بال ایشیا کپ میں 24-0سے شکست دے دی، کوریا نے 3اننگز میں پاکستان کیخلاف 24رنز سکور کیے، پاکستانی کھلاڑی ایک بھی رن مکمل نہ کر سکے۔گروپ سٹیج میں پاکستان کو 3میں سے 2میچز میں شکست ہوئی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دی، جبکہ اسے کوریا اور چائنیز تائپے سے شکست ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں