انڈر19کرکٹ سیزیز،پاکستان نے سری لنکا کو ہرا دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سہ ملکی ٹی ٹونٹی انڈر 19 وومن کرکٹ سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔کومل خان کی نصف سنچری، ماہ نور زیب کی تباہ کن بولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا ،اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی ہے۔سری لنکا ویمن انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔ نتھمی اپیکشا 43 گیندوں پر 4 چوکوں کے ساتھ 39 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں، وموکشا بالاسوریا نے 30 گیندوں پر 27 اور پرامودی میتھسارا نے 20 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے ماہ نور زیب نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، میمونا خالد نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور نہایت کفایتی بولنگ کی، شہر بانو نے ایک وکٹ لی۔پاکستان کی جانب سے کومل خان نے 39 گیندوں پر 50 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر ماہ نور زیب نے 18 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 125 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ کومل اور زوفیشان نے 74 رنز کی شراکت کی ۔125 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپنر رویل فرحان جلد آٹ ہو گئیں، لیکن کومل خان اور زوفیشان ایاز نے دوسری وکٹ پر 74 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔کومل خان زیادہ جارحانہ نظر آئیں، انہوں نے 39 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ زوفیشان ایاز نے 41 گیندوں پر 3 چوکوں کے ساتھ 38 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ پاکستان کے 79 کے مجموعی سکور پر کومل کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں، لیکن کپتان فضہ فیاض نے 14 گیندوں پر 13 اور شہر بانو نے صرف 4 گیندوں پر ناقابل شکست 11 رنز بنا کر، جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا، پاکستان کو 6 گیندیں قبل فتح دلا دی۔ بہترین کارکردگی پر کومل خان کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ پیر 5 اکتوبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں