انڈسٹری میں رنگت اور وزن کی بنیاد پر دبائو کا سامنا کیا’ رومیسہ خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی دنوں میں انڈسٹری میں رنگت اور باڈی شیمنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رومیسا نے کہاکہ اپنے آپ کو ٹی وی پر دیکھتی ہوں تو کہتی ہوں کہ میں چبی آرہی ہوں میرا چہرا بہت چبی آرہا ہے لیکن کوئی کچھ نہیں کہتا۔انہوں نے بتایا کہ لیکن جب میں انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھی تو لوگ میری رنگت کو لے کر باتیں بناتے تھے۔ایک دو بار تو مجھے وزن کم کے لیے بھی کہا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ سیٹ پر ہنسی مذاق میں سب کچھ کہہ دیا جاتا ہے، ایک بار ایک ہدایت کار نے سیٹ پر سب کے سامنے کہا کہ مجھے وزن کم کرنے کی ضرورت ہے، پھر سیٹ پر مذاق کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اسے کھانا کس نے دیا، جب یہ حد سے گزر گیا تو مجھے رونا آگیا۔انہوں نے کہا کہ بعدازاں وہ ہدایت کار میرے پاس آئے اور مجھ سے معافی مانگی، تو میں نے کہہ دیا کہ آپ نے سب کے سامنے میرا مذاق اڑایا تھا تو معافی بھی سب کے سامنے مانگیں جس پر میں انہیں بری لگنے لگ گئی۔رومیسہ نے کہا کہ یہ سب بالکل ابتدائی دنوں میں ہوا کرتا تھا اب وزن پر نہیں رنگت پر کہتے ہیں لیکن مجھے فرق نہیں پڑتا اتنا اعتماد آگیا ہے۔ اب تو کام بھی دیتے ہیں اور ایسی باتیں بھی بولتے ہیں لیکن پہلے سے کم اور ڈھکے چھپے الفاظ میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں