انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک تین ایک روزہ اورتین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22جنوری سے ہوگا یہ میچ آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے میچ 24 جنوری کو آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبو جبکہ تیسرا اور ون ڈے میچ 27 جنوری کو اسی مقام آرپریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں پالے کیلی پہنچیں گی جہاں ان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 30جنوری کو پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے میچ سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں