2

انگلینڈ کے چھکے چھڑانے والی نیپالی ٹیم کو سابق جنوبی افریقن بائولر ڈیل اسٹین کی بڑی آفر

ممبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں نیپال کو سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست تاہم نیپال نے سب کے دل جیت لیے۔ ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا’ نیپال کی جانب سے بہترین مقابلے کے بعد سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنی خدمات نیپالی ٹیم کو پیش کر دیں۔ ایکس پر جاری پیغام میں ڈیل اسٹین نے لکھا کہ نیپال اگر کبھی بھی ضرورت پڑے تو میں اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔ڈیل اسٹین کے علاوہ دیگر ممالک کے سابق کرکٹرز نے بھی نیپالی کرکٹ ٹیم کی خوب تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں