اورینٹیشن کوچنگ کورس کا آغاز 22 اگست سے کراچی میں ہوگا

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن زیر اہتمام دو روزہ چوتھا اورینٹیشن کوچنگ کورس 22 اگست سے منی اسپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس میں تھرو بال، کیچ بال، روپ سکیپنگ اور پکل بال کے کھیل رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ کورس میں ملک بھر سے سپورٹس ٹیچرز،آفیشلز، کوچز اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی اور قومی لیکچررز ، کھیلوں کے معززین روزانہ شام پانچ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک کھیلوں کے بنیادی اصول و ضوابط اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کیلئے جسمانی طور پر کوچنگ کے بارے میں لیکچرز دیں گے۔ کوچنگ کورس کی اختتامی تقریب 23 اگست کو رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔کورس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن 10 سے 20 اگست 2025 تک کھلی رہے گی۔ کورس میں شرکت کرنیوالے حضرات مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں’واٹس ایپ یاای میلر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں