اپوزیشن کا قومی سلامتی اجلاس کا بائیکاٹ افسوسناک ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نون کے ممبر سنٹر ل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں اپوزیشن اتحاد تحر یک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیا د ت کی جانب سے قومی سلامتی کی پا ر لیما نی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کو افسوسناک قر ا ر دیتے ہوئے اسے قومی مفاد کے بجائے اپنے سیاسی ایجنڈہ کو ترجیح دینے کا عمل قرار دیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سجھتی ہے کہ اسکے خدشات جائز ہیں تو انہیں پارلیمانی فورم کے اندر ان معاملات کو اٹھانا چاہئے تھا ، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اس اجلاس کا مقصد بلوچستان اور خیبر پختو نخوا میں حالیہ افسوسناک واقعات کے تناظر میں ملک میں موجودہ قانون و امن وامان کی صورتحال پر غور کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں