اکثر کہتے ہیں فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے’ شاہین آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم اکثر کہتے ہیں جب فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ عرفات منہاس اور حسن نواز کا پرفارم کرنا ٹیم کے لئے اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان نے بہترین بیٹنگ کی، ہم اکثر کہتے ہیں جب فخر اسکور کرے گا تو ہم جیتیں گے۔یا د رہے کہ سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو 326 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 10 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے 5 میچز کھیلے، اسے فائنل سمیت 4 میچز میں فتح ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں