اکشے کمار کا سیلاب متاثرین کیلئے5کروڑ کا عطیہ

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے سیلاب متاثرین کے لیے 5 کروڑ روپے عطیہ کردیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ صرف آن اسکرین کرداروں کے لیے ہی نہیں بلکہ ان کی انسان دوست کوششوں کے لیے بھی قابل تعریف ہیں۔پنجاب میں سیلاب سے متعلق امدادی کاموں کے لیے اداکار نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کیے ہیں اور کہا کہ یہ عطیہ نہیں خدمت ہے۔اکشے نے لکھا کہ میں پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان خریدنے کے لیے پانچ کروڑ روپے دے رہا ہوں لیکن میں کسی کو عطیہ کرنے والا کون ہوتا ہوں؟ جب مجھے مدد کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں